ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں 16نومبر کو ریت کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر مزدوروں کا احتجاج

بھٹکل میں 16نومبر کو ریت کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر مزدوروں کا احتجاج

Mon, 14 Nov 2016 19:32:43    S.O. News Service

بھٹکل:14/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ بھر میں گذشتہ 5-6 مہینوں سے ریت کی قلت نے تعمیراتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے کئی مسائل کو جنم دیا ہے۔ کام نہیں ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو گھرکے اخراجات کو نبھانا مشکل ہو رہا ہے۔ ریت قلت مسئلہ کی طرف ریاستی حکومت کو توجہ دلانے کے لئے 16نومبر کو بھٹکل تعمیراتی مزدور اسوسی ایشن کی طرف سے احتجاج کرنے کا اسوسی ایشن کے صدر شری دھر نائک نے اعلان کیا ہے۔

پیر کو نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریت قلت مسئلہ کی وجہ سے کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں ہورہا ہے، مزدورنہ ہونے کی وجہ سے سرکاری کانٹراکٹرس  کومتعینہ مدت میں کسی بھی ترقی جات کاموں کو پورا نہیں کرنے کی پریشانی درپیش ہے۔ عوامی نمائندے ، متعلقہ محکمہ جات اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں، اب ہمیں احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ہمارے سنگھ کی طرف سے اعلان کردہ احتجاج کی اب تک سول کانٹراکٹرس سنگھ، سنٹرنگ مالکان و مزدور سنگھ، رکشامالکان و ڈرائیور سنگھ ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ، لاری مالکان و ڈرائیور سنگھ،کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی سنگھ بھٹکل  اور پینٹنگ مزدور سنگھ نےبھرپور حمایت کی ہے۔ چونکہ ریت کی قلت کامسئلہ اب ایک سماجی اور عوامی مسئلہ بن جانے کی وجہ سے ہم بھٹکل کے تمام عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

16نومبرکی صبح چن پٹن ہنومنت مندر کے صحن میں تمام مزدور جمع ہونگے ، وہاں سےاحتجاجی ریلی نکل کر شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دفترپہنچ کر ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپنے کی جانکاری دی ۔ بھٹکل کانٹراکٹرس سنگھ کے صدر ٹی ڈی نائک، کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی سنگھ بھٹکل کے صدر ایشورنائک، پینٹنگ مزدور سنگھ کے صدر ناگراج نائک ، سنٹرنگ سنگھ کے صدر گنپتی نائک، کرشنانائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: